ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا

ہوائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر، جیٹ فیول میں 82 فیصد اضافہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پٹرول، ڈیزل ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے بعد کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے فیول کی قیمت میں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا۔

 حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے   جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ 

 ایئر لائنز کے طیاروں کے لیے   جیٹ فیول کی قیمت میں  ایک ہی رات میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہونے سے کمرشل طیاروں کی فلائٹ کی کاسٹ میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔

  جیٹ فیول کی قیمت کل رات 188.93 روپے  فی  لیٹر تھی، آج یہ  بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ایئر لائنز کے کم ترین فاصلہ کے روٹس پر بھی کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے۔