سعید احمد: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئےگئے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ایئرپورٹ کے آپریشنز کو وقتی طور پر روکا گیا ہے جبکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
انتظامیہ کے مطابق قائم کردہ حفاظتی پروٹوکول کے تحت تمام ضروری اقدامات اور طریقہ کار کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالا جا سکے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، آپریشنز بحال کر دیے جائیں گے۔ اس دوران مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز اور ایئرپورٹ حکام سے رابطے میں رہیں۔