(زبیر راشد)جامعہ کراچی میں صبح کی کلاسز آن لائن کرانے کا فیصلہ ہوگیا۔
9 مارچ سے رمضان المبارک کے اختتام تک صبح کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔
جامعہ کراچی انتظامیہ نے یہ فیصلہطلبہ کی سہولت کے پیش نظرکیاہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ مسائل کا خدشہ ہے،اس لئے جامعہ کراچی کی تمام مارننگ کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔
وائس چانسلر کی منظوری سے آن لائن کلاسز کاباقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاگیاہے۔