ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ریلوے نے  کرایوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، ریلوے نے  کرایوں میں اضافے پر غور شروع کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم میں روزانہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔ ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد ریلوے پر روزانہ تقریباً 1 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کو ماہانہ تقریباً 57 کروڑ 75 لاکھ روپے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

اسی وجہ سے ریلوے انتظامیہ مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔