ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) عمران امین کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی بی ڈی پنجاب کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹریکٹرز اور نیسپاک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران سی بی ڈی ورٹیکس، سی بی ڈی واک اور این ایس آئی ٹی سٹی میں قائم کیے جانے والے گرین ایریا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ این ایس آئی ٹی سٹی میں گرین ایریا کی تعمیر کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ عمران امین نے سی بی ڈی واک منصوبے کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کے ریٹیل اور فائن ڈائننگ کے منظرنامے کو یکسر تبدیل کر دے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این ایس آئی ٹی سٹی میں 55.9 ایکڑ پر محیط گرین ایریا ماحول دوست پالیسی کا عملی مظہر ہوگا۔