ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعظم

 حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی مایہ ناز کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار شخصیت کی آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے اپنا سرمایہ اس ملک میں لگایا، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت سے معیشت کی بہتری، تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آچکی ہے، حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، ملک میں سرمایہ کاری ہوگی تو باہر سے بھی آئے گی۔

ملاقات میں کاروباری برادری نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

وزیراعظم نے کہاکہ زراعت اور انڈسٹری کی ترقی ہمارا ہدف ہے، معیشت کا پہیہ تیزی سے گھمانے کیلئے ہم نے آپ کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمد 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ چین نے فری لیب گرانٹ دی جو کراچی میں دفن ہوگئی، اس تباہی کا ذمہ داری کون ہے؟، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے سیکٹر وائز اجلاس کریں گے، ہفتہ میں 2 بار میٹنگ ہوگی، سیکٹر کو 4 لوگ لیڈ کریں گے، حکومتی ارکان بھی شامل ہوں گے، کوئی گپ شپ نہیں صرف فیصلے کئے جائیں گے۔