ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ; 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ; 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر کی گئی حکومتی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 10 مارچ سے اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ جب کہ 9مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 16 اپیلوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی ۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 مارچ کو 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی 8 اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer