ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر آئی سی سی اور بھارتی نظام کیخلاف بول پڑے

جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر آئی سی سی اور بھارتی نظام کیخلاف بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیوڈ ملر نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی کے سفر نظام پر اپنی ناراضگی ظاہر کی، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس آرام کرنے اور پوری طرح سے ٹھیک ہونے کا مناسب وقت نہیں تھا۔
جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر جنہوں نے ’چیمپئنز ٹرافی 2025‘ کے دوسرے سیمی فائنل میں 67 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری سکور کئے جو کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں تیز ترین سنچری تھی، لیکن ان کی یہ اننگ جنوبی افریقہ کو شکست سے نہیں بچا سکی۔

ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر ڈیوڈ ملر نے اپنے بیان میں آئی سی سی کے سفر نظام کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نےآئی سی سی کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ملر نے آئی سی سی کے سفر نظام پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو بہت زیادہ سفر کرنا پڑا اور درمیان میں آرام کے لیے وقت ہی نہیں ملا، فلائٹ بھی صرف 1 گھنٹے 40 منٹ کی تھی، اس لیے وہاں بھی آرام ممکن نہیں تھا۔

 یہ ایک صبح کی فلائٹ تھی، ہمیں میچ کے بعد سفر کرنا پڑا۔ پھر ہم دبئی پہنچے شام 4 بجے اور صبح 7.30 بجے ہمیں واپس لوٹنا پڑا۔ ایسا نہیں تھا کہ ہم 5 گھنٹے کی فلائٹ سے واپس آ رہے تھے، اور ہمارے پاس آرام کرنے اور پوری طرح سے ٹھیک ہونے کا مناسب وقت تھا۔ لیکن یہ حالات قطعاً مثالی نہیں تھے۔‘‘

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا رہا ہے، ہندوستانی ٹیم اپنے سبھی میچ دبئی میں کھیل رہی ہے اور باقی ٹیموں کے مقابلے پاکستان میں ہوئے، گروپ بی کی دونوں سیمی فائنلسٹ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو پاکستان سے دبئی پہنچنا پڑا تھا۔

 جب بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو انڈیا سے سیمی فائنل کھیلنے کے لیے آسٹریلیا تو دبئی میں رک گئی، لیکن جنوبی افریقہ کو ایک بار پھر پاکستان لوٹنا پڑا، کیونکہ ان کا سیمی فائنل لاہور میں کھیلا جانا تھا، ملر نے اس اضافی سفر کو غلط ٹھہرایا۔