ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

 انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 279.35 روپے سے کم ہوکر 279.28 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 26 پیسے سستاہوکر 281.74 روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.17 روپے  اضافے سے 305.98 روپے، برطانوی پاونڈ 72 پیسے اضافے سے 357.41 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 5 پیسے کمی سے  76.63 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.84 روپے   کا ہوگیا۔