ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  عام لوگوں کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے آر پی او ملتان کے ہمراہ نشتر ہسپتال کا دورہ کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے نشتر اور کارڈیالوجی سنٹرکا معائنہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے بات چیت کی, اس کے علاوہ محسن نقوی نے  نشتر ہسپتال میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نشتر اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا، محسن نقوی نے ہسپتال کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

واضح رہےکہ وزیر اعلی پنجاب کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ آر پی او ملتان سمیت پولیس کے اعلی افسران بھی وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer