19 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

19 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب نے 19 افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، علی عباس کو ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور ،یعقوب اعوان کو ڈی ایس پی سکیورٹی لاہور ہائیکورٹ لگا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے 19 افسران کے تقرروتبادلے کرتے ہوئےمحمد اعجاز کو ڈی ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ لاہور ،سلیم اللہ کو ڈی ایس پی موبائلز سول لائن لاہور ،یوسف زکریا کو ڈی ایس پی پرانی انارکل تعینات کردیا ,علی عباس کو ڈی ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور ،یعقوب اعوان کو ڈی ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ ,سیف اللہ کو ڈی ایس پی سٹی قصور تعینات کردیاگیا۔

محمد عثمان کو ڈی ایس پی سول لائنز فیصل آبا،محمد طاہر ڈی ایس پی نشاط آباد فیصل آباد،جام محمد محسن کو ڈی ایس پی لیگل بہاولنگر تعینات کردیا گیا۔دیگر ڈی ایس پیز کو مختلف سرکلز اور یونٹس میں تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔