ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کا دیرینہ مطالبہ مان لیاگیا

تاجروں کا دیرینہ مطالبہ مان لیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ مان لیاگیا، بیوٹی فکیشن آف لبرٹی مارکیٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی سربراہی میں اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کی ماڈرن لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کی سنی گئی،لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ مان لیاگیا،بیوٹی فکیشن آف لبرٹی مارکیٹ پروجیکٹ شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا،ضلعی انتظامیہ نےلبرٹی مارکیٹ کےمسائل پر توجہ مرکوز کرلی،سوہنا لاہور مہم کے تحت سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا فیصلہ کیاگیا،لبرٹی مارکیٹ سے تجاوزات کےخاتمے کااعادہ،بیوٹی فکیشن، پارکنگ،لٹکتی تاروں سے نجات کااعادہ کرلیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق لبرٹی مارکیٹ کے اطراف ٹریفک کی روانی کوبہترکیاجائےگا،پی ٹی سی ایل وائرز کی انڈرگراؤنڈ کرنے کی تیاری کرلی گئی،ڈپٹی کمشنرنےمسائل نمٹانےکے لئے 13رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن کمیٹی کے کنوینئر مقرر ہوں گے،عرفان اقبال شیخ، مینجر آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی کمیٹی کے ممبرہوں گے۔

علاوہ ازیں ایم ڈی واسا اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کمیٹی کے ممبرز مقرر جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈی ایس پی ٹریفک بھی ممبرزہو ں گے۔

گزشتہ ماہ  لبرٹی مارکیٹ اور اطراف میں غیر قانونی سٹالز کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا،لیکن اس کے باوجود غیر قانونی سٹالز جوں کے توں ہیں، غیر قانونی سٹالز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer