والڈ سٹی اتھارٹی کا رنگ دے اندرون ثقافتی میلہ شروع، سٹالز سج گئے

والڈ سٹی اتھارٹی کا رنگ دے اندرون ثقافتی میلہ شروع، سٹالز سج گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دہلی گیٹ (حسنین اولکھ) مختلف ثقافتوں کی ترجمانی اور ورثے کی بحالی کیلئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے رنگ دے اندرون ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ہاتھ سے بنی اشیاء اور کھانے کے سٹالز مرکز توجہ رہے۔

ذرائع کے مطابق رنگ دے اندرون ثقافتی میلے کا آغاز ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی دہلی گیٹ پر ڈھول کی تھاپ پر انٹری سے ہوا، کامران لاشاری دستکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں کے پاس پہنچے، نوادرات دیکھے، موسیقی سنی اور محظو ظ ہوئے، ڈی جی والڈ سٹی اندرون کی گلیوں سے ہوتے ہوئے مسجد وزیر خان پہنچے، مختلف ثقافتی ہینڈ میڈ علاقائی اشیاء و کھانے کے سٹالز دیکھے، اشیاء اور دستکاروں کی تعریف کی۔

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیر اہتمام مختلف ثقافتوں کا گلدستہ اپنی خوشبویں بکھیرتا رہا اور لاہور کو مہکاتا رہا، ثقافتی میلے میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی اور اسے والڈسٹی اتھارٹی کا احسن اقدام قرار دیا۔

علاوہ ازیں 6 مارچ کو والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سٹریٹ میں ڈرامہ 'مینوں پار لنگھا دے وے گھڑیا'  پیش کیا گیا  تھا، ڈرامائی انداز کے ساتھ گیتوں کی مالا میں لوک داستان کی عکاسی کی گئی،  ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری بھی فنکاروں کی بے ساختہ پرفارمنس پر جھومتے نظر آئے۔

کامران لاشاری کا کہنا ہےکہ پنجاب کی ثقافت اور کلچر کے فروغ کیلئے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کیجانب سے ہر 15 دن بعد لوک کہانی کو تھیٹر کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer