ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی معروف اداکارہ نےشادی کرلی

پاکستانی معروف اداکارہ نےشادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ نے اپنے قریبی دوست سے شادی کرلی، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،اس موقع پر دونوں خاندانوں کے اہلخانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل   رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، حال ہی میں مقبول ڈرامہ سریل ’میرے پاس تم ہو‘ عائشہ نام پر ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، اداکارہ کی شادی کی تقریبات میں دونوں خاندانوں کے اہلخانہ اور دوستوں نے شرکت کی، اداکارہ کی شادی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں, ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اوف وائٹ عروسی لباس جس پر  نفاست سے گولڈن کشیدہ کاری کی گئی جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگی رہی ہیں جبکہ دولہاطیب سلیم نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے.

اس خاض پرمسرت خوشی کے موقع پر اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی تصویر اپلوڈ نہیں کی گئی مگر اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام سٹوریز شیئر کیں۔

یادرہے کہ اداکارہ رحمت اجمل نے گزشتہ سال2020 میں چپ کے سے منگنی کی تھی جس کے بارے بعد میں انہوں نے خود ہی بتادیا تھا، اس تقریب کو انتظام لاہور میں کیا گیا جہاں پر قریبی رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ رحمت اجمل مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں میں کافی شہرت حاصل ہوئی، اس ڈرامے میں مشہور اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان، عدنان صدیقی اور سویرا ندیم کے علاوہ دیگر اہم کردار شامل تھے، صارفین کی جانب سے اس کو بے حد پسند کیاگیا، ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں نشر کیاگیا تھا جو کہ 1 گھنٹہ پر محیط تھی۔
  

M .SAJID .KHAN

Content Writer