ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں پر فخر ہے۔ فتنۃ الخوارج اور ان کے سرپرستوں کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔

شہید ملک سیف اللہ داوڑ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔