سٹی 42: نیشنل گارڈن ویک کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں باغبانی، شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ماحول دوست سرگرمیوں کا مقصد عوام میں پودوں اور درختوں کی اہمیت اجاگر کرنے، سرسبز ماحول کے فروغ کی حوصلہ افزائی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شعور بیدار کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق باغبانی نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے بلکہ انسانی صحت، ذہنی سکون اور بہتر طرزِ زندگی کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
نیشنل گارڈن ویک کے دوران تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور مقامی کمیونٹیز کی جانب سے شجرکاری مہمات، آگاہی واکس اور باغبانی سے متعلق تربیتی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر پودے لگا کر سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام میں کردار ادا کریں۔
ماہرین کے مطابق نیشنل گارڈن ویک قدرتی وسائل کے تحفظ اور سبزہ کاری کے فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع ہے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر اور محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے۔