ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 افراد گرفتار

لاہور: ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے چھٹی کے روز ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مسلم ٹاؤن، اچھرہ اور گلشن راوی سمیت مختلف علاقوں سے ون ویلنگ میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کرنے والے 4 افراد کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلیں، پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے جسکے بعد گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔