سٹی 42 : مظفر آباد میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، مظفر آباد شہر میں 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور بالخصوص مظفر آباد میں حالات کی کشیدگی اور امن و امان کی صورت حال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ وقتاً فوقتاً دفعہ 144 نافذ کرتی ہے۔ تازہ ترین صورت حال میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔