ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی امریکا ایران مذاکراتی عمل پر گفتگو ہوئی، ثالثی کی کوششوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi met with FM @araghchi to discuss issues of mutual interest and further strengthen cooperation between the two neighboring countries.#Iran #Pakistan pic.twitter.com/xVEBbNudaN
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 7, 2026
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال پر آیت اللہ کیلئے فیلڈ مارشل کا خصوصی خط لے کر آیا ہوں، سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لایا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے بحران جلد ختم ہو جائے گا، باقر قالیباف، عباس عراقچی اور سکندر مومنی کی قدر کرتا ہوں۔