ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گوشت، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت

 گوشت، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث گوشت، دودھ اور دیگر اشیائے خورونوش مقررہ قیمتوں سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم مختلف علاقوں میں یہ 250 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی 260 سے 270 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود عام مارکیٹ میں یہ 3500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو ہے، مگر شہریوں کو یہ 1400 روپے فی کلو تک خریدنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے اور سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود دکھائی دیتا ہے۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال کیا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔