ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت پر قابو نہ پایا جا سکا

 شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت پر قابو نہ پایا جا سکا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابو بکر ارشد: شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور قلت کا مسئلہ بدستور برقرار ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار کے دوران بھی کئی علاقوں میں گیس کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔

سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں نے ایل پی جی سلنڈر کا استعمال بڑھا دیا ہے، تاہم اس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مارکیٹ میں ایل پی جی 430 سے 460 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک طرف سوئی گیس کے ماہانہ بل ادا کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر بھی مجبور ہیں۔ اس صورتحال نے خصوصاً سفید پوش طبقے کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

: