ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ایل پی جی گیس پھر مہنگی 

بھارت میں ایل پی جی گیس پھر مہنگی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت نے گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی   گیس سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جو ایران جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری بار اضافہ ہے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومتِ بھارت نے 14.2 کلوگرام کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 29 روپے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد تمام ریاستی آئل ریفائنریز نے نئی قیمتیں نافذ کر دی ہیں۔

 حکام کے مطابق یہ اضافہ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ انہیں سبسڈی یا کم قیمت پر گیس فروخت کرنے کی وجہ سے مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد توانائی کی عالمی منڈیوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے، جس کے اثرات اب گھریلو توانائی کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق اگر خطے کی صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔