ویب ڈیسک: شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نےلاشوں کو تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
پہلا واقعہ کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں گندے نالے میں تیرتی ہوئی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع کر دی، پولیس اور امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کاوش کے بعد لاش گندے نالے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے، تاہم اس کی شناخت سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
دوسرا واقعہ شاد باغ کے علاقہ بھمے جھگیاں کے قریب پیش آیا، جہاں جھاڑیوں سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ مقتولہ کی عمر 30 سال کے قریب ہے جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سر دست مقتولہ کی شناخت نہ ہو سکی، تاہم لاش مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔