مالدیپ، ترکی اور انڈونیشیا کا بھارت سےمتعلق سخت فیصلہ

Muslim countries shock India
کیپشن: Shock to India
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ناموس رسالتؐ پر ناپاک حملے کے بعد دنیا بھر میں مسلمان عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔پاکستان میں عاشقان رسول اس معاملے میں ہمیشہ حساسیت کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں، مسلم ممالک مالدیپ، ترکی اور انڈونیشیا نے بھی بھارت کے بی جے پی رہنما نوپور شرما کے متنازع بیان کی سخت مذمت کی۔

تمام امت مسلمہ حضور پاک ْﷺ کی ناموس کی حفاظت کے لئے متحد کھڑی ہے اور کوئی بھی ایسی  بات  جو حرمت نبویﷺ  پر  ناگزیر ہو وہ بالکل برداشت نہیں ہے۔ہمارے پیارے پیغمبر ﷺکے بارے  میں مودی کی قریبی اسسٹنٹ نوپور شرما نے جو غیر اخلاقی گفتگو اس کی  تمام قوم مذمت کرتی ہے۔

خلیجی ممالک نے انڈیا کو غصہ بھری آنکھیں دکھا کہ ہندوستان کا مکمل طور پر بایئکاٹ کر دیا اور مسلم ممالک کے انڈیا کے خلاف گروہ کی سربراہی کی۔ ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی سفارت کاروں کو  بلا کر احتجاج کا مظاہرہ کیا۔اس معاملے میں غیر خلیجی ممالک نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

مالدیپ، ترکی اور انڈونیشیا وہ نئے ممالک ہیں جنہوں نےبی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے متنازع بیان کی سخت مذمت کی ہے،مسلم ممالک مطالبہ کررہے ہیں کہ جس طرح لائیو میڈیا پر یہ بولا گیا تھا اس ہی طرح لائیو میڈیا پر ہی معافی بھی مانگی جائے۔ مسلمان شدید غصہ میں کہہ رہے ہیں کہ نوپور شرما کو گرفتار کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer