سٹی42:ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ہو گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ڈالر 202 روپے 75 پیسے سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف قرض وصولی میں تاخیر کے منفی اثرات کے سبب ملک میں روپے کی قدر مسلسل گرتی جارہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 2.25 روپے کے اضافے سے 198.15 روپے سے بڑھ کر 200.40 روپے اور قیمت فروخت 2.55 روپے کے اضافے سے 198.25 روپے سے بڑھ کر 200.80 روپے ہو گئی۔
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2.55 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا جبکہ یورو کی قیمت 2.50 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 4.50 روپے تک بڑھ تھی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔