ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں جاری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے لیے آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارے کے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے اور ہفتے کی چھٹی بحال کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرسکتی ہے جب کہ کابینہ اجلاس میں متعلقہ حکام بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا پلان پیش کریں گے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ
موجودہ حالات میں سارے مللک میں ہفتہ میں ھفتہ اتوار پور ی تعطیل اورجمعہ کےروز آدھادن یعنی ھفتہ میں 4.5دن کام ھو.کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ھو گی.تیل اور بجلی دونوں کی بچت ھو گی.کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 6, 2022
موجودہ حالات میں ملک بھرمیں ہفتہ،اتوار پوری تعطیل ہو، ہفتہ،اتوار تعطیل اور جمعہ کوآدھا دن کام ہو، یعنی ہفتےمیں ساڑھے چار دن کام ہو۔