ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فینا ورلڈ ماسٹر چیمپین شپ، قومی سوئمنگ ٹیم کی تیاریاں شروع

فینا ورلڈ ماسٹر چیمپین شپ، قومی سوئمنگ ٹیم کی تیاریاں شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) قومی سوئمنگ ٹیم 18ویں فینا ورلڈ ماسٹر چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی، چیمپئین شپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

گوانزو میں منعقد ہونے والی فینا ورلڈ ماسٹر سوئمنگ چیمپئین شپ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئین شپ رواں سال 5 سے 18 اگست تک کھیلی جائے گی، چیمپئین شپ میں 6 رکنی قومی دستہ شرکت کرے گا۔ فینا ورلڈ ماسٹر چیمپین شپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر 10 جون سے لاہور میں لگایا جائے گا۔ ٹیم کے کوچ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب حفیظ بھٹی ہوں گے۔