ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میوہسپتال کی 3 میں سے 2 سی ٹی سکین مشینیں خراب، مریض خوار

میوہسپتال کی 3 میں سے 2 سی ٹی سکین مشینیں خراب، مریض خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹی: میوہسپتال کی سی ٹی سکین مشینیں خراب، ایک مشین چند ماہ قبل خراب ہوئی، دوسری چند ہفتے پہلےخراب ہوگئی۔ مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریض انتظا ر کی سولی پر لٹکنے لگے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق میو ہسپتال کے ان ڈور میں نصب سی ٹی سکین مشین نا کارہ ہوگئی، جبکہ ایمرجنسی کی مشین بھی خراب ہو چکی ہے۔ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف، بھارتی ڈاکٹرز ملوث

سی ٹی سکین مشین خراب ہونے سے مریضوں کو سرجیکل ٹاور بھیجا جارہا ہے، سرجیکل ٹاور کی واحد مشین پر شدید رش ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔  ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشین کی مرمت کی جارہی ہے اور دوسری مشین پرانی ہونےکے باعث ناقابل استعمال ہے۔