ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف، بھارتی ڈاکٹرز ملوث

پاکستان میں جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کا انکشاف، بھارتی ڈاکٹرز ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے نے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے بعد بھارتی ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والا گروہ پکڑلیا۔

 لاہور کے دیہاتی علاقوں میں متعدد افراد کے جگر کی غیر قانونی پیوندکاری کے انکشاف کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےجمیل احمد خان میو نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ہوٹا پنجاب کی ٹیم کے ساتھ شادمان میں کارروائی کی۔ جہاں ڈاکٹر طارق عزیز کے کلینک سے ایک ایجنٹ علی کو گرفتار کیا گیا۔ جو ڈاکٹر طارق عزیز اور دہلی سے ڈاکٹر پرکاش کے لیے سادہ لوح لوگوں کو جگر بیچنے پر مجبور کرتا اور دو سے تین لاکھ روپے ڈونر کو دینے کا جھانسہ دیتا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر پرکاش پاکستان میں کئی بار آیا۔ یہاں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ تاہم اب اس کے خلاف کارروائی کے لیے اداروں کو لکھا جائے گا۔ گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں سے 4 ڈونرز کو بھی زیر حراست لے لیا ہے۔ بھارتی ڈاکٹر پرکاش گنگا رام ہسپتال نیو دہلی میں بطور پروفیسر کام کرتا ہے۔ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کے لئے قانونی مشاورت جاری ہے۔