سٹی 42: وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا ۔
وفاقی کابینہ نے دسمبر تک پاسکو کو ختم کرنے کی منظوری دے دی،پاسکو کے ملازمین کیلئے کابینہ نے پیکیج دینے کی بھی منظوری دے دی۔
پاسکو ملازمین کیلئے چار ارب 18 کروڑ روپے کا پیکیج بھی منظور ہوا۔ پاسکو کے ریگولر ملازمین کی تعداد گیارہ سو کے قریب ہے۔
سیلاب سے متاثرہ گندم کے ذخائر بھی نیلام ہوں گے۔