ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے ہمیشہ کیلئے ختم ؛ بہنوں کے علاوہ کوئی نہیں آئے گا: علیمہ خان

اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے ہمیشہ کیلئے ختم ؛ بہنوں کے علاوہ کوئی نہیں آئے گا: علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

آئیندہ ہم تین بہنوں کے علاوہ کوئی بھی اڈیالہ جیل نہیں آئے گا، ملاقات کے لیے جن رہنماوں کے نام ہوں گے وہ بیشک اڈیالہ آئیں۔

آج سے پارٹی کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کی کال دے دی۔

علیمہ خان نے کہا آئیندہ صرف 3 بہنیں اڈیالہ جیل آئیں گی، ہم نے آج اپنا لائحہ عمل دے دیا ہے۔ہم نے اسٹریٹ موومنٹ اور تحریک کا لائحہ عمل آج دے دیا ہے۔

ہم نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل ہم صرف تین بہنیں آئیں گی۔پارٹی کا کوئی بھی کارکن ہمارے ساتھ اڈیالہ نہیں آئے گا۔جو کارکنان یہاں آتے رہے، ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کے پیغامات پہلے آچکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے ایکس کاونٹ پر اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق دوبارہ اجاگر کیا جائے گا۔پارٹی لیڈرشپ اپنے اپنے اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کو لیڈ کریں گے اور پریشر بنائیں گے۔پارٹی لیڈر شپ پر اب یہ فرض ہے کہ حکومت پر دباو بڑھائے۔ہماری تحریک بانی سے ملاقات کی نہیں حقوق کی بحالی ہے۔بانی کے حقوق بحال ہوں گے تو اس میں ہماری ملاقاتیں ہوں گی۔

تحریک چلانے اور اسٹریٹ موومنٹ چلانے کے لیے بانی نے لیڈر شپ کو پہلے پیغامات دئیے ہیں۔ہم بانی پی ٹی آئی کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ان کے ٹوئیٹ ری ٹوئیٹ کریں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ روڈ سے دھرنا ختم ہوگیا ۔ راولپنڈی بانی کی تینوں بہنیں اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہوگئیں ۔ 


راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بحال کردی