سٹی 42: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل ملک بھر میں تیز ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میںدن کے دوران گرم اور جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ Prob:45% ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان جبکہ دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، ہنگو، ٹانک،وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع جبکہ شام/رات میں ساہیوال،نورپور تھل، بھکر،لیہ، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ دن کے دوران وسطی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع تاہم شام/رات میں ژوب،بارکھان،موسی خیل،سبی، کوہلو،خضدار،آواران اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دادو،تھر پارکر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران تیز بارش کی بھی توقع ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 49، سبی 47، دالبندین 45، روہڑی، اوکاڑہ، سکھر، دادو میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔