ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں گرمی کی لہر, خطرے کی گھنٹی بج گئی 

لاہور میں درجہ حرارت 38 لیکن محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51 تک پہنچ گیا

ملک بھر میں گرمی کی لہر, خطرے کی گھنٹی بج گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں گرمی کی لہر, خطرے کی گھنٹی بج گئی 

سبی میں شدید گرمی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سبی میں موجودہ درجہ حرارت 42.5 جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 68.3 ریکارڈ ہوا۔ 

سبی میں ہیٹ اسٹروک کا انتہائی خطرہ ہوگیا ۔ سکھر بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں، موجودہ درجہ حرارت 41 جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 55.8 تک پہنچ گیا۔سرگودھا میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51.3 ریکارڈ جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 38 لیکن محسوس ہونے والا درجہ حرارت 51 تک پہنچ گیا

بہاولپور شدید گرمی کی زد میں، موجودہ درجہ حرارت 40.5 جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 49 ریکارڈ  ہوا۔ حیدرآباد میں موجودہ درجہ حرارت 38.5، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48.9 تک پہنچ گیا۔فیصل آباد اور ملتان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، دونوں شہروں میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت 48.3 ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ،  محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47.6 ریکارڈ  ہوا۔ ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 38.5 ، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 47.2 ریکارڈ ہوا۔ بھکر میں موجودہ درجہ حرارت 39 جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 46.3 تک جا پہنچا۔ سیالکوٹ میں موجودہ درجہ حرارت 37، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45.3 ریکارڈ جبکہ اسلام آباد میں موجودہ درجہ حرارت 37.5، محسوس ہونے والا درجہ حرارت 44.1 ریکارڈ ہوا۔ 

پشاور میں موجودہ درجہ حرارت 37 جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 41.2 ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 54 سے زیادہ ہیٹ انڈیکس انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک، ہیٹ اسٹروک کا شدید خدشہ ہے ۔ 41 سے 54 کے ہیٹ انڈیکس پر ہیٹ کریمپس اور ہیٹ ایگزاوسشن کا خطرہ، مسلسل دھوپ میں رہنے سے ہیٹ اسٹروک کا امکان بڑھ جاتا ہے۔