شہزاد علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ گزشتہ سیریز کھیلنے والی 9 کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
اسکواڈ میں فضا فیاض (کپتان)، الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز شامل ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 14 سے 24 جولائی تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے دورۂ پاکستان کے لیے 10 جولائی کو کراچی پہنچے گی، جبکہ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔