ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محتسب پنجاب کے احکامات پر 300 کنال سرکاری اراضی واگزار

محتسب پنجاب کے احکامات پر 300 کنال سرکاری اراضی واگزار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محتسب پنجاب کے احکامات پر 20 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 300 کنال سرکاری اراضی ناجائز قبضے سے واگزار کرا لی گئی۔ ترجمان کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی سے قبل قانون کے مطابق سرکاری اراضی کی باقاعدہ نشاندہی اور حدبندی مکمل کی گئی، جس کے بعد قبضہ ختم کرا کے زمین متعلقہ محکموں کے حوالے کر دی گئی۔

محتسب پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضے کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔