سٹی42: پنجاب کے شہریوں کی ماں مریم نواز کے سگے بیٹے کی سکیورٹی ٹیم کے ایک رکن کا ٹریفک پولیس نے چالان کیا تو چالان کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ انہونی ہو گئی۔
پہلے تو مریم نواز کے بیٹے نے چالان کرنے والوں والوں سے خوش دلی کے ساتھ پیش آتے ہوئے کہا، آپ نے اپنا فرض اچھے طریقہ سے پورا کیا، میں چالان بھر دوں گا۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ مریم نواز نے خود بیٹے کے ساتھی سکیورٹی اہلکار کا چالان کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔
ماں بیٹے کا یہ طرز عمل پولیس اہلکاروں کیلئے ان ہونی جیسا تھا کیونکہ اس ہی شہر میں ماضی میں ایسے بھی لوگ حکمران رہے جن کی بادشاہی میں ان کی آل اولاد تو دور کی بات کوئی اہلکار ان کے نوکروں کے چاکروں سے بھی بازپرس کرنے کی گستاخی نہیں کر سکتا تھا، اگر کوئی اہلکار قانون پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کر بیٹھتا تو اسے بھیانک سزائیں دی جاتی تھیں۔
جنید صفدر کا ٹریفک رولز وائلیشن پر چالان کٹنے پر ردعمل
آج پیر کے روز لاہور کے مصروف علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ایک شہری کو ٹریفک رولز کی وائلیشن کرتے دیکھ کر روکا تو وہ شیری چیف منسٹر مریم نواز کا بڑٓ بیٹا جنید صفدر نکلا۔ پٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے جنید صفدر کو بتایا کہ وہ رول کی وائلیشن کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے ان کا چالان ہو گا۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے نتیجہ کا کوئی خوف کئے بغیر جنید صفدر کا چالان کر دیا۔
اس واقعہ سے باخبر ایک ذمہ دار ذریعہ نے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جنید صفدر کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی ایک سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو روکا اور انہیں ان کے جرم سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا چالان کر دیا تو جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔ نوجوان جنید صفدر نے یہ چالان کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی تعفیر کرتے ہوئے کہا، "آپ نے اپنا فرض اچھے طریقہ سے ادا کیا۔"
جنید کے چالان کی خبر وائرل
کسی بھی طرح لیک ہوئی، لیکن یہ اطلاع آناً فاناً ملک بھر میں پھیل گئی کہ چیف منسٹر مریم کے بیٹے کا پولیس نے چالان کر دیا اور جنید صفدر نے اس کا بالکل برا نہیں مانا بلکہ چالان کرنے والے اہلکار کی تعریف کی۔
ماں مریم کا جنید کے چالان پر ردعمل
کچھ دیر بعد چیف منسٹر مریم نواز کا اس چالان پر ردعمل بھی آ گیا۔ مریم نواز نے بیٹے سے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ کیا کہ چالان کرنے والے پولیس اہلکار اور پوری ڈولفن ٹیم کو شاباش دی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بیٹے جنید صفدر کے ساتھی سکیورٹی سٹاف کی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
سی ایم مریم نواز نے جنید صفدر کے ساتھ سکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی ڈولفن پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو نام لے کر شاباش دی اور ان سے کہا، "آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا."
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے کہا، "قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے."
وزیراعلی مریم نے یہ بھی کہا، " میں پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔"
چالان دراصل کس کا ہوا
جنید صفدر کے ہمراہ سکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا لیکن بعض نیوز آؤٹ لیٹس نے کسی تصدیق کے بغیر اندھا دھند یہ شائع کر دیا کہ جنید صفدر نے وائلیشن کی اور ان کا چالان کٹ گیا۔
بعد میں یہ کنفرم ہوا کہ وائلیشن کی وجہ سے جنید صفدر کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی سکیورٹی گاڑی کو روکا گیا تھا اور سکیورٹی گاڑی کا ہی چالان ہوا تھا۔