ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن حادثہ ،ملزم گرفتار، گاڑی کس کی تھی?کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا

شاہدرہ ٹاؤن حادثہ ،ملزم گرفتار، گاڑی کس کی تھی?کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کے بائث ہونے والے افسوسناک واقعے میں گاڑی کس کی تھی، اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 14 سالہ کم عمر ڈرائیور کی تیز رفتاری کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ملوث 14 سالہ حاشر کے والدین میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ اپنی نانی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ حادثے سے قبل حاشر کی زیر استعمال گاڑی نے ایک سائیکل کو بھی ٹکر ماری تھی۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ حادثے میں استعمال ہونے والی گاڑی خرم نامی شخص کی ملکیت ہے جو کہ ایک میڈیسن کمپنی میں مینیجر ہے۔ خرم کا حاشر سے کوئی خاندانی رشتہ نہیں بلکہ وہ حاشر کی نانی کے مکان کا مالک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  حادثے کے بعد خرم نے متعلقہ گاڑی کی چوری کی جھوٹی اطلاع بھی دی تاہم بعد میں حقائق سامنے آنے پر اسے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ گاڑی خرم کو ادویات کی کمپنی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی جسے حاشر استعمال کر رہا تھا۔

 ملزم حاشر کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گاڑی کے اصل مالک خرم کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔