ملک اشرف : سیکرٹری خزانہ لاہور ہائیکورٹ بار قبضہ مافیا سے پریشان ،سیکرٹری خزانہ ہائیکورٹ بار حام اللہ نے قبضہ مافیا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،عدالت نے آئی جی ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس عبہر گل نے سیکرٹری خزانہ ہائیکورٹ بار حام اللہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں 25 ایکڑ اراضی کے مالکانہ حقوق حاصل ہیں ،اراضی کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہونے کے باوجود بعض افراد ان زمینوں پر قبضہ کی کوشش کررہے ہیں ، قبضہ مافیا کو سیاسی شخصیات ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی پشت پناہی حاصل ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے ۔