ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 133 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 133 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ برقرار،کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث مارکیٹ نے ایک اور نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ انڈیکس کو ایک لاکھ 33 ہزار 109 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔