محسن نقوی کا نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا تفصیلی دورہ

 محسن نقوی کا نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا تفصیلی دورہ
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مریضوں اور تیمارداروں سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور تیماردارو ں نے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تیمارداروں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز بھی موجود ہیں اور مفت ادویات بھی مل رہی ہیں۔ 

محسن نقوی نے پنجاب میں 22 سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں برن یونٹ اور معذور ورکرز کیلئے بحالی سنٹر بنانے کا اعلان کیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین بھی نصب کی جائے گی۔ہسپتال میں 50 مزید بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ  نئی سرائے جناح ہسپتال کی سرائے کی طرز پر بنائی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی، ایکسرے، سی ٹی سکین روم کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فزیو تھراپی کے سیکشن، ریکارڈ روم اور سرجیکل یونٹ کا دورہ کیا۔ آرتھوپیڈک وارڈ، بچہ وارڈ، ڈائیلسز یونٹ ، رحمت اللعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی کی پرانی وہیل چیئرز کی جگہ نئی وہیل چیئرز خریدنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے انتظارگاہ میں موجود مریضوں کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور مسائل پوچھے۔  کمشنر پیسی کی نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ 

صوبائی وزراء منصور قادر، ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت،کمشنر پیسی موجود تھے، ایم ایس نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

 محسن نقوی نے رحمت اللعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظارگاہ کے باہر نئی سرائے بنانے کی ہدایت کردی۔رحمت اللعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ورکرز کے ساتھ عوام الناس بھی علاج کرا سکیں گے۔ پنجاب حکومت اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے درمیان معاہدہ ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی میں دل کے مریضوں کیلئے جان بچانے والے انجکشن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔