ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے زبردست خوشخبری

LPG
کیپشن: LPG
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے  ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیے قیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی  جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکو نے کی نئی قیمت 135000فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔

سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی اب مارکیٹ میں 220 کی جگہ 210 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر اب ملک بھر میں 2480 اور کمرشل 9530 روپے دستیاب ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ ایل پی جی، پیٹرولیم سے 55 فی صد اور ڈیزل سے 65 فی صد سستی ہوگی۔ حکومت ہماری پالیسی پر عمل کرے تو قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔ پاکستان میں ایل پی جی مستقبل کا فیول ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ سوئی گیس گرمیوں میں بھی نہیں آئے گی، دونوں سوئی گیس کمپنیاں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی سالانہ اربوں روپے کا نقصان کررہی ہیں۔