ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانیہ ملک کیخلاف کیس، ایف آئی اے نے جواب جمع کرادیا

Dania Malik
کیپشن: Dania Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کے  خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے کیس میں جواب جمع کرادیا۔

 ایف آئی اے کی جانب سے  جمع کروائے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، عامر لیاقت کے اہل خانہ کی جانب سے دانیہ ملک  کے خلاف کارروائی سے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ کسی کی غیر اخلاقی تصاویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا سنگین جرم ہے،  ایف آئی اے سائبر کرائم کو اختیار ہے کہ اس طرح کی شکایت پر کارروائی کرسکتی ہے لیکن درخواست گزار متاثرہ فریق کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہے ۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے جس ویڈیو کا دعویٰ کیا گیا ہے اس سے متعلق کوئی شواہد فراہم نہیں کیے گئے اور درخواست گزار اس طرح کی شکایت کرنے کا مجاز نہیں ہے لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرے۔

عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ  سماجی تنظیم نے دانیہ ملک  کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت ایف آئی اے کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیوں کہ  دانیہ نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔