ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول سستا ہوگا؟عالمی مارکیٹ بڑی خبر آگئی

Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی جب کہ برینٹ کروڈ آئل  100 ڈالر سے نیچے آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں اس خدشے پر کم ہوئیں کہ ممکنہ کساد بازاری طلب کو کم کر دے گی، برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ یورپ کا بینچ مارک خام کنٹریکٹ، برینٹ نارتھ سی، دوپہر کے درمیانی سودوں میں 3.3 فیصد گر کر 99.39 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی ہم منصب ڈبلیو ٹی آئی تیل بھی 3.3 فیصد گر کر 96.12 ڈالر پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ برینٹ اس سال کے آخر میں دنیا بھر میں طویل معاشی بدحالی کی صورت میں 65 ڈالرتک پہنچ سکتا ہے۔