ایشیاء کپ کی میزبانی کس ملک کوملی ؟نام سامنے آگیا

Asia Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سری لنکا کو ایشیاء کپ 2022ء کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے گرین سگنل مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ایشیاء کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔