بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار

بھتہ نہ دینے پر تاجر کو قتل کرنیوالے ملزم گرفتار
کیپشن: Extortionist Arrested
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے بھتہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنے والے بھتہ خوروں نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زوہیب رانجھا کے مطابق گرفتار ملزمان حسن بٹ اور بلاول نے بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی، ملزمان نے فائرنگ اچھرہ بازار میں کپڑے کے تاجر حمزہ احمد پر کی تھی جبکہ ملزمان سنگین واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق مقتول حمزہ احمد کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔

انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد اکرم نے ہمراہ ٹیم ملزمان کو گرفتار کیا اور گرفتار ملزمان حسن بٹ اور بلاول نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزمان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سفاک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، چوری، ڈکیتی، زہزانی اور زیادتی کے واقعات میں کا پیش آنا معمول بن چکا ہے، عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد اور قتل جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے،معاشرتے میں بڑھتے ہوئے زیادتی اور قتل کے وارداتوں نے خواتین، بچوں کی زندگیوں کو محال بنادیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer