ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والا درندہ گرفتار

لڑکی کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والا درندہ گرفتار
کیپشن: Usman Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، چوتھے ملز م کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ملزمان نے الیون ٹو کے علاقہ میں لڑکے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا

اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود میں بااثر مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشدد واقع کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کی گیا تھاا  اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کرلیا،  مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جس میں 5 سے 6 افراد نے  لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے زور پر حبس بےجا میں رکھا۔ملزمان لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں، لڑکی اور لڑکے پر تشدد بھی کررہے ہیں، یہ واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer