وزیراعظم عمران خان دلیپ کمار کے انتقال پر افسردہ

وزیراعظم عمران خان دلیپ کمار کے انتقال پر افسردہ
کیپشن: Dalip Kumar Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم عمران خان نے  لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے شوکت خانم فنڈ ریزنگ میں دلیپ کمار کی سخاوت کو فراموش نہیں کرسکتا۔ فنڈ ریزنگ میں پہلے دس فیصد جمع کرنے کے لیے یہ بھی مشکل وقت تھا۔پاکستان اور لندن میں فنڈ ریزنگ کےلیے دلیپ کمار کی مدد سے بڑی رقم جمع ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا میری جنریشن میں دلیپ کمار بہت بڑے ورسٹائل اداکار تھے۔

دلیپ کمار پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کے مداح تھے۔دلیپ کمار کا عمران خان کے بارے کہنا تھا خوش نصیب ہے وہ ماں جس نے انہیں جنم دیا اور خوش نصیب ہے پاکستان کی عوام جن کے پاس ایسا انسان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer