ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل

مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) کپتانوں کے جعلی لائسنس کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیرلائن کے مزید 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط احکامات جاری کئے گئے۔ معطل ہونے والے کپتانوں کی فہرست سٹی فورٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی۔ 29 مرد اور پانچ خواتین پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے۔

خواتین پائلٹس میں ارم مسعود، مریم مسعود، ہما لیاقت، مہتاب طاہر اور فرخ حسین شامل ہیں جبکہ مردوں میں سید محمود احمد، معاویہ محمد، بابر درانی، عاصم عزیز، فیاض الرحمن، عابد حمزہ، محمد نوید، فرخ اعظم، سید محسن، ماجد وسیم، کامران اصغر، محمد احمد شامل ہیں۔

اسی طرح جن پائلٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ان میں سید حیدر، عامر محمود، فیصل محمود، عاطف منیر، حماد احمد، جہانزیب خان اور حمزہ امین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کےمعاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے لیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو وارننگ جاری کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائیرپورٹ مینجرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں ائیرپورٹ مینجرز کو ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، تمام ائیرپورٹ مینجرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ 

مراسلے کے متن کے مطابق ائیر لائینز ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی ہدایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں۔