(عرفان ملک) وزیر اعلی کا سوشل میڈیا اور دعوے سب جھوٹے نکلے، وزیر اعلی کے قافلے کو پروٹوکول کے دوران بریکس لگنے پر ٹریفک وارڈن معطل کر دیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب نے برسر اقتدار آتے ہی کہا تھا کہ وہ سادگی کا عملی مظاہرہ پیش کریں گے اور پروٹوکول نہیں لیں گے اب بھی ایسی خبریں وزیر اعلی میڈیا سیل سے جاری کرائی جاتی ہیں کہ وزیر اعلی بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے ہیں لیکن حقیقت میں فیروز پور روڈ پر سفر کرتے ہوئے ان کے قافلے کو روٹ میں آنے والی دیگر گاڑیوں کی وجہ سے صرف بریک لگانی پڑیں تو سی ٹی آو حماد عابد سے رپورٹ طلب کر لی گئی اور سی ٹی آؤ نے وزیر اعلی کے روٹ پر ڈیوٹی دینے والے سینئر ٹریفک وارڈن افضل کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کے روٹ پر رانگ پارکنگ اور ڈایئورشن سے کچھ گاڑیاں نکل کر روٹ میں آگئی تھیں جس کے بعد وزیر اعلی کے سٹاف نے سی ٹی آؤ کو زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔