ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے ایک بار پھر میڈیا کی آزادی پر حملہ کیا ہے: بلاول بھٹو

حکومت نے ایک بار پھر میڈیا کی آزادی پر حملہ کیا ہے: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (سعدیہ خان) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینل 24 کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیمرا کے سکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں پر گولیاں چلا کر ثابت کردیا کہ میڈیا سے متعلق ان کی پالیسی کیا ہے؟ پی ٹی آئی حکومت نے آزاد فکر رکھنے والے غیر جانبدار اینکرز کو آف ائیر کروایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف میڈیا میں شائستگی کے ساتھ جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے بھی میڈیا میں جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحافیوں کو ان کے اداروں سے نکلوایا تاکہ متبادل آواز عوام تک نہ پہنچ سکے، عوام تک درست حقائق پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ پی پی کا مؤقف شائستگی سے سامنے لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی قیادت اور رہنماؤں پر کبھی کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، سب باعزت بری ہوئے, اعدادوشمار اور حقائق گواہ ہیں کہ پی پی حکومتوں کی کارکردگی دیگر حکومتوں سے بہت بہتر رہی ہے۔

اجلاس میں نیربخاری، فرحت اللہ بابر، اعتزاز احسن، شیری رحمان، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا، شازیہ مری، قمرزمان کائرہ، چودھری منظور، مولا بخش چانڈیو، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان، روبینہ خالد، شہلا رضا، شرمیلا فاروقی، نواب یوسف تالپور، نواب افتخار احمد خان بابر، حیدر زمان قریشی، بیرسٹرعامر حسن، حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، ندیم اصغرکائرہ، راجہ خرم پرویز، نبیل گبول اور سعید غنی شریک ہوئے۔ پارٹی رہنماوں نے 24 نیوز کی بندش اور پیمرا ہٹ دھرمی کی بھی مذمت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer